6 مئی 2025 - 14:32
News ID: 1555578

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطینی بچی عائشہ بو نار ـ جو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کا نشانہ بن کر شہید ہوئی تھی ـ کی تدفین عمل میں آئی۔ چھوٹی عائشہ ابو نار المواصی میں اپنے خاندان کے ساته ایک سادہ خیمے کے اندر معصومیت سے سو رہی تھی، یہ سوچ کر کہ "نقل مکانی اسے موت سے بچا لے گی"۔ لیکن صہیونی غاصبوں نے اس پر کوئی رحم نہیں کیا اور ان کے داغے گئے ایک میزائل نے اس کو نیند ہی میں ابدی نیند سلا دیا۔۔۔ کسی نے خوب کہا ہے کہ "امت آرام کر رہی ہے، خاموش رہو ورنہ آرام میں خلل پڑے گا!"۔
آپ کا تبصرہ